حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی علمائے کرام اور دانشوران کی علمی، فکری اور سماجی خدمات پر مشتمل خصوصی ڈاکیومنٹری، جو اب تک انٹرنیشنل نور مائیکروفلم سینٹر، دہلی کی جانب سے ہر ہفتہ (دانش نور یوٹیوب چینل) پر نشر ہوتی رہی ہیں، اب یہ ڈاکیومنٹری جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ون چینل سے ہر ہفتہ نشر کی جائے گی۔
یہ سلسلہ 10 اکتوبر 2026ء سے شروع ہوگا۔ ڈاکیومنٹری میں ہندوستان کی ممتاز علمی و دینی شخصیات کی زندگی، خدمات اور فکری جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا۔ پروگرام کا مقصد ہندوستان کی علمی و دینی تاریخ سے وابستہ اہم شخصیات کی خدمات کو نئی نسل اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانا ہے۔
نشریاتی کے اوقات آغاز: ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
ملک / شہر ہفتہ کو نشریات اتوار کو دوبارہ نشر
بھارت شام 7:30 بجے دوپہر 1:30 بجے
متحدہ عرب امارات شام 6:00 بجے دوپہر 12:00 بجے
برطانیہ دوپہر 3:00 بجے صبح 9:00 بجے
نیویارک / ٹورنٹو صبح 10:00 بجے صبح 4:00 بجے
ناظرین اپنے مقامی وقت کے مطابق ون چینل پر ’’روشن ستارے‘‘ کی اس خصوصی دستاویزی سیریز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ نئی نشریاتی ترتیب اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ توقع ہے کہ یہ علمی و تحقیقی سلسلہ مزید وسیع ناظرین تک پہنچے گا اور ہندوستان کے ممتاز علمائے کرام و دانشوران کی علمی و فکری خدمات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔










آپ کا تبصرہ